Dumper Mafia

کراچی میں ڈمپر حادثات، ٹرکوں کو آگ لگانے کے واقعات، اور موٹر سائیکل سواروں کا بچاؤ

کراچی میں ڈمپر حادثات، ٹرکوں کو آگ لگانے کے واقعات، اور موٹر سائیکل سواروں کا بچاؤ

 

۱۔ موجودہ صورتحالحقائق اور اعداد و شمار

کراچی میں ڈمپر، ٹینکر، اور وزنی ٹرکوں کی وجہ سے ہر سال سیکڑوں شہری، خاص طور پر موٹر سائیکل سوار، حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔

2024 میں بھاری گاڑیوں کے حادثات میں 500 سے زائد ہلاکتیںاور تقریباً4,800 زخمی ہوئے۔

2025 کے صرف ابتدائی 132 دنوں میں 110 اموات ہوئیں، جن میں سے 22 ڈمپرز کے باعث** تھیں۔

حادثات کے بعد کئی بار شہری مشتعل ہو کر ٹرکوں کو آگ لگا دیتے ہیں، جس سے مزید مالی نقصان اور قانون شکنی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ 

مگر سوال یہ ہے کہ بڑھتے ہوئے ان واقعات پہ سندھ حکومت و وفاق و ریاست پاکستان کا کردار کیا ہے۔ کراچی کی شہری انتظامیہ کنٹونمنٹ یا چھاونی  و بلدیاتی نظام میں تقسیم ہے۔چھانیوں میں فوجی انتظام ہے اور چونکہ سب فوج سے خوفذدہ رہتے ہیں لہذا بیشتر حادثات ان سڑکوں پہ ہوتے ہیں جو گنجان آباد اور غیر چھاونی کے ہیں ۔ بلدیہ دو سال سے پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہے اور پیپلزپارٹی کا شہر کراچی سے تعلق دشمن و رقیب کا سا ہے ۔ بار بار کے سانحات و احتجاج کے باوجود کوئی ٹھوس حل نا بلدیاتی حکومت نکال سکی نا صوبائی حکومت۔ تباہ حال سڑکوں غیر معیاری نظام کو بہتر کرنے کی بجائے اجرک پلیٹ کا ڈرامہ مزید جلتی پہ تیل چھڑکا گیا ہے  

۲۔حادثات کی بنیادی وجوہات

غیر تربیت یافتہ یا تھکے ہوئے یا نشہ کرتے ہوئے  ڈرائیور

گاڑیوں کی ناقص حالت اور بریک یا لائٹ سسٹم کی خرابی

ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا، 

ٹرک مافیہ کے پیپلزپارٹی و حکومتی اہلکاروں و پولیس سے بہترین معاشی و سیاسی روابط

شہری جان و مال سے مکمل غفلت 

موٹر سائیکل سواروں کی اپنی غلطیاں:

، جیسے کہ ہلیمٹ نا پہننا

اوورٹیکنگ کے دوران بلائنڈ اسپاٹ میں آ جانا

ہائی اسپیڈ اور لین ڈسپلن کی خلاف ورزی

موبائل فون استعمال کرنا

ایک ہی موٹر سائیکل پر ضرورت سے زیادہ افراد بٹھانا

۳۔ حکومتی اقدامات

ڈمپروں کا دن میں شہر میں داخلہ بند: صرف رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک اجازت مگر عمل ندارد۔رشوت خور پولیس کا قانون توڑنے والوں کی بھرپور سرپستی کرنا 

تمام بھاری گاڑیوں میں ٹریکرز، کیمرے اور حفاظتی گارڈ ریلز کی تنصیب کا اعلان مگر اسکے باوجود ٹرکوں کے مالکان و ڈرائوروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں 

تیز رفتار اور بے احتیاط ڈرائیونگ پر بھاری جرمانے اور ایف آئی آر درج کرکے سزائیں دی جائیں تو حادثات میں یقینا کمی ہو۔ 

۴۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے احتیاطی تراکیب

ایسی صورتحال میں موٹرسائکل والوں کو ہی اپنی جان بطانی ہوگی 

حفاظتی سامان ہمیشہ معیاری ہیلمٹ پہنیں (چہرہ ڈھانپنے والا فل فیس ہیلمٹ بہتر ہے)

روشن رنگ کے کپڑے یا ریفلیکٹیو جیکٹ استعمال کریں تاکہ رات میں نظر آئیں

ڈرائیونگ عادات

بھاری گاڑیوں کے بلائنڈ اسپاٹ (Blind Spot) بلائینڈ اسپٹ میں نہ چلیں

لین ڈسپلن پورے پاکستان میں کہیں نہیں ۔ کم ازکم تعلیم یافتہ کراچی میں اس کو متعارف کرانے پہ زور دیا جائے اور اس کا خیال رکھیں — ایک ہی لین میں چلیں

ٹریک و ڈمپر اوور اسپیڈنگ سے گریز کریں

ٹریفک سگنلز اور اشاروں پر مکمل رکیں

ذہنی یکسوئی

موبائل فون کا استعمال ڈرائیونگ کے دوران نہ کریں

تھکاوٹ یا نیند کی حالت میں موٹر سائیکل نہ چلائیں

فاصلہ اور ردعمل

بھاری گاڑیوں سے کم از کم 3–4 سیکنڈ کا فاصلہ رکھیں

ڈمپر یا ٹرک کے بالکل آگے یا پیچھے چلنے سے گریز کریں

۵۔شہری ردعمل کا درست طریقہ

حادثے کے بعد قانون ہاتھ میں لینے، گاڑیوں کو آگ لگانے یا ڈرائیور کو مارنے کے بجائے:

فوری طور پر ایمرجنسی سروسز اور پولیس کو اطلاع دیں

شواہد (ویڈیو، تصاویر) محفوظ کریں تاکہ عدالت میں مدد مل سکے

زخمیوں کو بروقت اسپتال پہنچانے میں مدد کریں

۶۔ نتیجہ

ڈمپر حادثات روکنے کے لیے صرف حکومت اور ٹریفک پولیس کے اقدامات کافی نہیں — شہری، خاص طور پر موٹر سائیکل سوار، اپنی حفاظت کی ذمہ داری بھی خود لیں۔

بھاری گاڑی ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار دونوں کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔

حادثے کے بعد قانون شکنی کی بجائے قانونی راستہ اپنانا ہی معاشرتی امن اور انصاف کے لیے ضروری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp